صوبائی دارالحکومت ، چوری ، ڈکیتی کی متعدد وراداتیں ، نقدی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں

صوبائی دارالحکومت ، چوری ، ڈکیتی کی متعدد وراداتیں ، نقدی گاڑیاں اور موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطا بق ڈیفنس بی کے علا قہ میں نا صر بیگ کے گھر چار ڈاکو گھس گئے اوراہلخانہ کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔گلشن اقبا ل میں عاصم کے گھر سے دو ڈاکوؤں نے 3لا کھ ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ میں ابر ار کے گھر میں تین ڈاکو چار دیواری پھلانگ کر گھس گئے اوراہلخانہ کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہو گئے ۔شا ہد رہ کے علا قہ میں جنید کے گھر میں بھی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا اور3لاکھ 25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ملت پا ر ک کے علا قہ میں ند یم کے گھر میں چار ڈاکو گھس گئے اوراہلخانہ کو یرغمال بنا کر2لا کھ20 روپے کی نقد ی ، مو با ئل فو ن اور قیمتی گھریلو سامان لوٹ لیا۔ہر بنس پو رہ میں منا ظرکے گھر سے ڈاکوؤں نے 2لا کھ80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں چو ہنگ میں صفد ر،نو اں کو ٹ میں حمز ہ کی گاڑیاں اوراچھر ہ میں عمر،ریس کو رس میں نعما ن،لا ڑی اڈہ میں نا صر ،شا لیما ر میں اظہا ر اورشما لی چھا ؤ نی میں نسیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -