مرید کے : ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ، روڈ بلاک، پولیس کیخلاف نعرے

مرید کے : ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ، روڈ بلاک، ...

 مریدکے (نامہ نگار)مریدکے شیخوپورہ روڈ پر بھٹیانوالہ کے قریب اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر دونوں اطراف کی ٹریفک بند کر دی۔ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ۔فیصل آباد سے آنیوالی تیز رفتار بسوں کا روٹ کینسل کرنے اور ٹریفک پولیس کیخلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مریدکے شیخوپورہ روڈ پرفیصل آباد سے آنیوالی ایک تیز رفتار بس نے نواحی گاؤں کو جانیوالے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے ڈرائیور سمیت ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر چار مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔مظاہرین کے مطابق روڈ پر حادثہ کے وقت موقع پر ٹریفک پولیس کے نہ پہنچنے کی وجہ سے بس ڈرائیور پولیس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گیا۔ روڈ پر دو قیمتی جانیں ضائع ہونے کے باوجود دوسرے روز مقامی پولیس نے ٹریفک پولیس کا رویہ اپناتے ہو ئے غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کیا ہے ۔اس لئے فی الفور پولیس کے اعلی حکام مذکورہ نوٹس لیتے ہوئے لا پر واہی کے مرتکب پولیس والوں کے کلاف تادیبی کاروائی کریں۔بعدازاں ڈی ایس پی سرکل مریدکے نواز سیال کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...