قصور:منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،3ملزمان گرفتار

قصور:منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،3ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں پولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت تین ملزمان کو پکڑ کر شراب اور چرس برآمد کر لی ،تفصیلات کے مطابق مرالی روڈ کھڈیاں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور محمد نے ملزم نوید کو اس وقت دبوچ کر لیا جب وہ 100لیٹر شراب لیکر بس پر سوار ہو رہا تھا ،کوٹ میر بار خاں میں ملزمہ فاطمہ عرف نائلہ سے پونے دو کلو سے زائد چرس پکڑ لی ،ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،جبکہ چھانگا مانگا کے اڈا بھوئے آصل میں سب انسپکٹر محمد ارشاد نے منشیات فروش اشفاق کھوکھر سے ادھا کلو سے زائد چرس پکڑ لی ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -