ننکانہ : کومبنگ آپریشن کے دوران گھروں کی چیکنگ ، 7مشکوک افراد گرفتار

ننکانہ : کومبنگ آپریشن کے دوران گھروں کی چیکنگ ، 7مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پر ضلع ننکانہ بھر میں کومبنک اینڈ سرچ آپریشن ، متعدد گھروں کی تلاشی کے علاوہ 3اشتہاری ملزمان اور 4عدالتی مفرور ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر ننکانہ پولیس نے دیگر ایجنسیزجن میںآئی بی ،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں شامل تھے کے ساتھ مل کر کومبنک اینڈ سرچ آپریشن کیا ، مذکورہ آپریشن کے دوران 83 مکانات کی تلاشی لی گئی اور139 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ہے ۔سرچ آپریشن کے دوران 3 اشتہاری مجرم ،4 عدالتی مفروران کو گرفتار کرنے کے علاوہ ملزمان 26 ٹی اوز کو پابند ضمانت کروایا ۔ یاد رہے کہ مذکورہ سر چ آپریشن میں 8 پولیس موبائل ،12 موٹر سائیکل سکوارڈ اور 20 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

مزید :

علاقائی -