اقوام متحدہ کی دمشق کے قریبی علاقے کے محاصرے کی مذمت
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شامی دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے زیر کنٹرول ایک علاقے میں محصور ساڑھے تین لاکھ شہریوں کی حالت کو قابل رحم قرار دیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی ہلا دینے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ دمشق کے قریب مشرقی غوطہ کے شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ مشرقی غوطہ کا علاقہ گزشتہ چار سال سے شامی صدر بشارالاسد کی فورسز کے زیر محاصرہ ہے۔