عرب ممالک میں امریکہ کے خلاف رد عمل کی شرح میں اضافہ

عرب ممالک میں امریکہ کے خلاف رد عمل کی شرح میں اضافہ

ریاض (اے پی پی) عرب ممالک میں متحدہ امریکہ کی مشرق وسطی پالیسیوں کے خلاف رد عمل میں اضافہ ہو رہا ہے۔عرب سنٹر واشنگٹن اور عرب سنٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی سٹیڈیز نے 8 عرب ملکوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ملک کی خارجہ پالیسیوں کے حوالے سے سر انجام دیے گئے ایک سروے کیا ہے۔ جس کے مطابق61 فیصد عرب باشندے امریکی خارجہ پالیسیوں سے نالاں ہیں۔58 فیصد شرکاء سروے نے ٹرمپ کے حوالے سے منفی خیالات کا اظہار کیا ہے تو 56 فیصد کے مطابق ٹرمپ مسلمان مخالف لیڈر ہیں۔محض 17 فیصد نے ٹرمپ کی صدارت میں عالم عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں بہتری آنے کا کہا ہے۔ اس نظریے کے حامل لوگوں کی ایک بڑی اکثریت کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...