بحرین میں بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار ہلاک

بحرین میں بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ (اے پی پی) بحرین میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطا بق بحرین کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ’دہشت گردانہ‘ حملے کا نشانہ پولیس کی ایک بس تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک دہشت گرد گروپ نے کیا، جو دیسی ساختہ بم بناتا ہے۔ یہ واقعہ دارالحکومت مناما کے نواح میں شیعہ اکثریتی علاقے جداف کے قریب پیش آیا۔

مزید :

عالمی منظر -