افغانستان ‘ فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ 5 افراد زخمی

افغانستان ‘ فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ 5 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آن لائن) افغانستان میں ایک ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی گورنر محمد حلیم فدائی نے بتایا کہ صوبہ لوگار کے ضلع کھیروار میں طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء طالبان نے ضلع کھیرور میں فوجی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے اور اس میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -