ترک شہریوں پر امریکی ویزے کی پابندی نا مناسب ہے، وزیرخارجہ
انقرہ (اے پی پی) ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ترک شہریوں کو ویزے کے اجرا ء پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کسی بھی صورت نا مناسب ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک یونیورسٹی کے طلبا کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں تجارت کے فروغ اور ویزے کی بندش کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد تنظیم فیتو سے منسلک ایک شخص جو کہ امریکی سفارتخانے کا ملازم بھی تھا کی گرفتاری کے بعد حصولِ ویزے پر پابندی ہر گز ایک درست عمل نہیں ہے۔ ہم نے بھی مجبوراً اس چیز کاجواب اسی پابندی کے ساتھ دیا ہے۔ترکی کی جانب سے دنیا کے کئی ملکوں کی سیاحت کے لیے ویزے کی پابندی کو ختم کیے جانے کی وضاحت کرنے والے جناب چاوش اولو نے کہا کہ یہ چیز باہمی تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارت میں آسانیاں لانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔