خلیجی ملک بحرین میں پولیس پر بم حملے میں اہلکار ہلاک، 8 زخمی

خلیجی ملک بحرین میں پولیس پر بم حملے میں اہلکار ہلاک، 8 زخمی

مناما(این این آئی) خلیجی ملک بحرین میں پولیس پر بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔بحرین کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دارالحکومت مناما کے جنوب مغرب میں پولیس کی بس کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ٗواقعہ شاہراہِ خلیفہ بن سلمان پر اس وقت پیش آیا جب پولیس کی بس دارالحکومت کی طرف جارہی تھی۔

مزید : عالمی منظر