امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روسی نائب وزیرخارجہ

امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روسی نائب ...

ماسکو( آن لائن) روس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے اثرات کو کم ترین سطح پرلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا دنیا کا مرکز نہیں ہے اور روس پوری دنیا میں اپنے دوست ملکوں کے ساتھ وسیع تعاون کر کے آگے کی جانب قدم بڑھائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکام روس کے ساتھ اپنے معمول کے اقتصادی تعاون سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں تو یہ ان کا انتخاب ہو گا کیونکہ روس ایسے حل اور تدابیر کو اپنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس طرح کی پالیسیوں کے اثرات کوختم کرسکتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر