ترکی، نابیناوں کے لیے خصوصی بورڈنگ کارڈ کا اجراء
انقرہ (اے پی پی) ترک فضائی کمپنی استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے کے بیرون ملک پروازوں کے ٹرمینل میں بنائے گئے خصوصی چیک۔ان کاؤنٹر پر نابینوں کے لیے بریلی حروف تہجی کے ساتھ بورڈنگ کارڈ ز جاری کرے گی۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق فرم کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی نے ٹویٹر پیغام میں معذور مسافروں کے حوالے سے نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بریلی حروف تہجی کے حامل بورڈنگ کارڈز سے نابینوں کو سفر کرنے میں آسانی ملے گی۔ جبکہ اس حوالے سے اتاترک ہوائی اڈے پر ایک تقریب کل ہو گی ۔