صومالیہ :بدکاری کے مبینہ الزام میں 8 بچوں کی ماں سنگسار
مو غا دیشو (این این آئی)صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے شدت پسندوں نے بدکاری کے مبینہ الزام میں 8 بچوں کی ماں کو سنگسار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد نے بتایا ہے کہ موغادیشو سے 400 کلومیٹر جنوب میں ساکو کے قصبے کے ایک چوراہے پر سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اس سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔الشباب کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے والی ایک آڈیو میں الشباب کے جج نے کہا کہ یہ خاتون شادی شدہ تھیں اوراْنھیں بدکاری کے الزام پر سزا دی گئی۔ساکو کے مکینوں نے کہاکہ شدت پسندوں نے مذکورہ خاتون کو کاندھے تک مٹی میں گاڑ دیا اور اْن کے سر پر پتھر پھینکتے رہے جب تک وہ فوت نہیں ہوگئیں۔