جنوبی افریقہ :مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا یاگیا

جنوبی افریقہ :مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منا یا۔ جس کا مقصد عالمی برادری پر واضح کرنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جبری قبضہ کر رکھا ہے اور وہ انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے،جس کا وعدہ عالمی برادری نے ان سے کر رکھا ہے۔ پریٹوریا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے احتجاجی ریلی نکالی ،جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،جنہوں نے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے کشمیریوں پر ظلم وستم کے خلاف بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ مظلوم کشمیریوں پر عالمی برادری ظلم وستم بند کروائے۔آخر میں اقوام متحدہ کے مبصر کو یادداشت بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر امانت علی تارڑ ب؂نے بھی خطاب کیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...