روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کا رجحان مستقل ہے: عالمی ماہرین

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کا رجحان مستقل ہے: عالمی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ راکھائن سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیامہاجرین کی روداتیں بتا رہی ہیں کہ ان کے خلاف جاری مظالم منظم اور مستقل ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق تفتیش کاروں کی جانب سے یہ بات بنگلہ دیش میں تعینات پہلے مشن میں کہی گئی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل مرزوقی دارسمن کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راکھائن میں میانمار کی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن میں روہنگیا افراد کی ہلاکتیں اعدادوشمار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مہاجرین کی روداتوںں میں یکسانیت ان کے خلاف جاری مظالم کے منظم اور مسلسل ہونے کی دلیل دے رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -