عدالتی احکامات پر پنجاب میں میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ آج ہونگے

 لاہور(آن لائن)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کا پرچہ آؤٹ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرصوبے بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ آج ہونگے جس میں 69ہزار کے قریب طلبہ حصہ لیں گے امتحانات صوبہ کے 13اضلاع میں لئے جائیں گے جہاں متعلقہ حکام نے انٹری ٹیسٹ کیلئے قائم مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نا فذ کر کے امیدواروں کو صبح 7 بجے امتحانی مر اکز پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے ایڈ مشن ٹیسٹ آج 29اکتوبر کو ہو رہے ہیں حکومت پنجاب نے دوبارہ انٹری ٹیسٹ لینے کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے ان 13اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پیپر اور دیگر مٹیریل سخت سکیورٹی فراہم کر دیا گیا ہے امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کو رولنمبرسلپ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے وہ اپنے ساتھ کسی قسم کے الیکٹرانک آلات نہ لائیں ۔انٹری ٹیسٹ کے مراکز میں امتحانی عملے اور امیدوار کے علاوہ کسی کو بھی داخلہ کی ہر گز اجازت نہ ہوگی ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے 13اضلاع میں آج ہونیوالے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کا حکم اور امتحانی مراکز پر ڈی سی صاحبان کو دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انٹری ٹیسٹ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...