حکومت کاپی آئی اے کی نجکاری اور انتظامی اختیارات منتقل کرنے کیلئے ترمیمی بل لانے کا فیصلہ

حکومت کاپی آئی اے کی نجکاری اور انتظامی اختیارات منتقل کرنے کیلئے ترمیمی بل ...

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری اور انتظامی اختیارات منتقل کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ترمیمی بل پیش کرنے سے قبل قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن سمیت حلیف جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے سی ایل کی نجکاری اور انتظامی اختیارات کی منتقلی کیلئے پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے اور پی آئی اے میں نجی شعبے کی شراکت کے لئے اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کا ترمیمی بل 2016قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تاہم وقت اپوزیشن کی جانب سے شدید دباؤ کی وجہ سے حکومت بل میں یہ ترمیم کرنے پر مجبور ہوگئی تھی کہ 50فیصد سے زائد حصص کی فروخت کے باوجود انتظامی اختیارات حکومت کے پاس رہیں گے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بڑھتے ہوئے خسارے اور انتظامی اختیارات کی منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے نجی شعبے کو پی آئی اے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے راغب کرنے کی حکومتی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہوگئیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاکہ انتظامی اختیارات منتقل کرنے کیلئے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے تاہم بل پیش کرنے سے قبل حکومت نے اپوزیشن سمیت اپنے حلیف جماعتوں سے بل پر مشاورت کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

پی آئی اے

مزید : علاقائی