عمران خان اداروں کو گالم گلوچ کرکے پھر معافی مانگ لیتے ہیں، رانا تنویر
لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے،عمران خان اداروں کو گالم گلوچ کرکے پھر معافی مانگ لیتے ہیں،عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، 2018ء کے انتخابات میں (ن) لیگ کلین سویپ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نارنگ منڈی سے مانوالہ روڈ اور مانانوالہ کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جمہوری استحکام معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا،آج ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کی وجہ سے واضح ترقی نظر آرہی ہے، آئے دن پارٹیاں بدلنے والے قومی سوچ نہیں رکھتے، قومی سطح پر قائدین کا کردار دیکھ کر ووٹ دینا چاہیے ،نواز شریف کا کردار عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے۔
رانا تنویر