امریکی بحریہ نے بحرالکاہل میں5ماہ سے پھنسی 2 خواتین کو بچالیا

امریکی بحریہ نے بحرالکاہل میں5ماہ سے پھنسی 2 خواتین کو بچالیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ نے بحرالکاہل میں 5ماہ سے پھنسی 2 امریکی خواتین کو بچالیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ نے ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین ملاحوں اور ان کے ہمراہ 2کتوں کو بحر الکاہل سے 5 ماہ بعد بازیاب کرالیا۔’’جینیفر ایپل ‘‘ اور’’ تاشہ فیوبا‘‘ نامی خواتین نے رواں سال مئی میں امریکی ریاست ہوائی کے ساحل سے اپنا سفر شروع کیا اور ان کی منزل 2600 میل دور فرانسیسی جزیرہ ٹاہیٹی تھی۔تاہم خراب موسم کی وجہ سے 30 مئی کو ان کی کشتی کا انجن خراب ہو گیا۔ دونوں خواتین نے بادبانوں کی مدد سے سفر جاری رکھنے کی کوشش کی مگر راستہ بھٹک گئیں اور کشتی کا مستول بھی ٹوٹ گیا جبکہ رابطے کے لیے موجود ٹرانسمیٹر بھی خراب ہوگیا۔اس صورتحال کے نتیجے میں دونوں خواتین تقریباً 5ماہ تک کھلے سمندر میں بھٹکتی رہیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور امدادی ٹیم نے انہیں جاپان سے 900 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں بازیاب کرالیا۔

امریکی بحریہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...