این اے 4میں صوبائی حکومت نے دھاندلی سے الیکشن جیتا ، اکرم درانی

این اے 4میں صوبائی حکومت نے دھاندلی سے الیکشن جیتا ، اکرم درانی

بنوں(آئی این پی )وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں کے ہر گھر کو قدرتی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے بنوں شہر میں نئے سڑکوں کی تعمیر اور پورے ضلع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے این اے 4میں صوبائی حکومت نے دھاندلی سے الیکشن جیتا مگر عوام کے دلوں میں صفر ہوگئے ہیں صوبائی حکومت نے بنوں سمیت جنوبی اضلاع کے ساتھ ساڑھے چار سال سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جس کا وقت پر ایک ایک پائی کا حساب لینگے ہمارے منظور کردہ منصوبوں پر سیاست چمکانے والوں کو عام انتخابات میں مکمل صفایا کرینگے بنوں کے ایک قومی اور چاروں صوبائی سیٹوں پر جمعیت ہی کامیاب ہوگی ہماری سیاست کا محور کرسی نہیں بلکہ خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت بنوں ڈویژن کے 50سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا۔ وہ گزشتہ روز میوہ خیل ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور بنوں کے یونین کونسل کوٹی سعادات کو قدرتی گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے اعظم خان درانی، زاہد اکرم درانی، یونین کونسل کوٹی سعادات کے جمعیت امیر مولانا عبدالہادی،ناظم سید فرید اللہ شاہ،پیر صاحبزادہ فاروق،مقصود علی شاہ، میاں شوکت الرحمن ،فرہاد علی شاہ ،سید رحمت اللہ شاہ بلال احمد شاہ ، مراد علی شاہ ،شاکر اللہ اور ساجد خان، ملک یوسف اللہ خان ،تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان ، ملک ناصر گل خان اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔

اکرم درانی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...