فاٹا انضمام کی مخالفت کرنیوالے جیبیں بھرنے میں لگے ہیں،میجر (ر) عامر
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے زیرِاہتمام سہ روزہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ عامر نے کہا کہ حلف نامے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کی گئی اور دو دن تک کسی کو پتہ نہیں چلا کہ اس میں غلطی کیا ہے؟ میجر ریٹائرڈ عامر نے مزید کہا کہ فاٹا کے انضمام کی مخالفت وہ لوگ کر رہے ہیں جو صرف اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اجتماع میں شیخ القرآن مولانا محمد طیب، وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک، مولانا سمیع الحق اور دیگر علمائے کرام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
میجر عامر