امریکہ ،میری لینڈ میں کار ریسٹورنٹ میں جا گھسی ،10 افراد زخمی


نیویارک (این این آئی)امریکی ریاست میری لینڈ میں تیز رفتار کار ریسٹورنٹ میں جا گھسی،10افراد کو زخمی کردیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک ریسٹورنٹ میںیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کئی لوگ وہاں موجود تھے کہ اچانک ایک تیزرفتار کار بے قابو ہوکر ریسٹورنٹ کے اندر جا گھس گئی۔اس ہولناک واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم 10زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
میری لینڈ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...