حکومتی وزرا، لیگی رہنماؤں کا رویہ اصل خطرہ ہے :نیئر بخاری

حکومتی وزرا، لیگی رہنماؤں کا رویہ اصل خطرہ ہے :نیئر بخاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کسی غیر آئینی اقدام کی کوئی گنجائش نہیں، پی پی پی جمہوری نظام کا تسلسل چاہتی ہے،نظام مستحکم ہوگا تو چیزوں میں بہتری آئے گی ، پیپلز پارٹی اور جمہوری قوتوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں، حکومت نہیں نظام کو بچایا جانا چاہیے ۔گزشتہ روزنجی خبر رساں ادارے ’’ آن لائن‘‘ سے گفتگو میں مزید کہا حکومت پر دباؤ انکی اپنی کارکردگی کا ہے، حکومت کے اتحادی اچھی حکومت کا مشورہ دیں ، حکومتی وزرا اور پارٹی رہنما ؤں کے رویے خطرہ ہیں اور کسی سے خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا حدیبیہ پیپر کھلنے کے بعد مزید سیاسی معاملات سامنے آئیں گے،عوام آئین و جمہور یت کا دفاع کرتے ہیں لیکن حکومت کی مسائل حل کرنے پر توجہ ہی نہیں ہے۔

نیئر بخاری

مزید : علاقائی