اچھی کارکردگی پر کالج اساتذہ کو ایوارڈاور انعامات سے نوازا جائے گا

اچھی کارکردگی پر کالج اساتذہ کو ایوارڈاور انعامات سے نوازا جائے گا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کرلیا، اچھی کاکردگی دکھانے والے کالج اساتذہ کو ایوارڈاور انعامات سے نوازا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر انعامات سے نوازنے کے بعد کالج اساتذہ کو بھی بہترین کارکردگی پر کیش ایوارڈ اور انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اساتذہ کے علاوہ محکمہ کے حکام کو بھی کاکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ ملیں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سٹار ٹیچر کا ایوارڈ اور مالی انعام دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ اب تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز ،ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی ایوارڈ دئے جائیں گے۔وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ بہترین کارکردگی کے حامل کالج پروفیسرز اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور لیکچرز کو ایوارڈ اور کیش انعامات سے نوازا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے سرکا تاج اور قوم کا معمار ہیں ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے ۔

کالج اساتذہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...