ہیلی کالج آفبینکنگ اینڈ فنانس میں کرنسی نوٹوں کی شناخت پر سیمینار

ہیلی کالج آفبینکنگ اینڈ فنانس میں کرنسی نوٹوں کی شناخت پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں اصلی و نقلی کرنسی نوٹوں کی شناخت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سٹیٹ بینک آف پاکستان سے شہلا منظور کی قیادت میں ماہرین نے طلباء و طالبات کو لیکچر دئیے۔ اس موقع پر پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، اساتذہ اور اڑھائی سو سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار کے دوسیشنز منعقد کئے گئے جس میں مختلف آلات کی مدد سے سٹیٹ بینک کے ماہرین نے اصلی کرنسی نوٹوں کے خدوخال اور خفیہ فیچرز اور نقلی نوٹوں کی شناخت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر مبشر منور خان نے سٹیٹ بینک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈیمیا اور انڈسٹری میں دو طرفہ تعاون کا فروغ طلباء وطالبات کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہے۔