گورنمنٹ فاروقی ہائی سکول باغبانپورہ کے طلباو اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

گورنمنٹ فاروقی ہائی سکول باغبانپورہ کے طلباو اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ ...

لاہور(پ ر)گورنمنٹ فاروقی ہائی سکول‘ باغبانپورہ‘لاہور کے طلباو اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ٹاؤن شپ کی طالبات اوراساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج‘لاہور‘گورنمنٹ انجمن اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ گوالمنڈی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ وفاقی کالونی کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد351تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...