یوسی پی،سکول آفمیڈیا کے نئے فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں ویلکم پارٹی

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈکمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام نئے فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ڈین یو سی پی پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹرشفیق جالندھری اورادارے کے تمام فیکلٹی ممبران بھی تقریب میں شریک تھے ۔پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے نئے تقررکئے گئے فیکلٹی ممبران کوویلکم کیا۔انکا کہنا تھا فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز میں جدیدانفراسٹرکچرکے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ اورقابل اساتذہ کا تقررادارے کے وقار اورتشخص میں مزید اضافہ کرے گا۔نئے اساتذہ نے ویلکم پارٹی پر ڈین اورفیکلٹی ممبران کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر فیکلٹی کا گروپ فوٹو بھی ہوا

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...