لیڈز یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن کل ہو گا رانا ثناء اللہ مہمان خصوصی ہونگے
لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن 30 اکتوبر بروز پیر ایوان اقبال میں منعقد ہو گا۔ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ مہمان خصوصی ہونگے۔ صدر یونیورسٹی کی ہدایات پر لاہور لیڈز یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تیاریاں شروع ۔ اس کانووکیشن میں ایم فل، ایم اے اور بی ایس آنرز پروگراموں کے گرایجویٹس کو ڈگریاں ایوارڈز اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔