فیملی میڈیسن کانفرنس 5,4,3نومبر کو ہو گی

فیملی میڈیسن کانفرنس 5,4,3نومبر کو ہو گی

لاہور(پ ر) پاکستان سوسائٹی آف فیملی فزیشنز کی 28ویں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس 5,4,3نومبر کو پی سی ہوٹل لاہور میں ہو گی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیر صحت سلمان رفیق ہوں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے اور پاکستان بھر سے جنرل فزیشن شرکت کرینگے۔ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر طارق عزیز کے مطابق امریکہ سے ڈاکٹر کا خصوصی وفد شرکت کرے گا۔

جو جدید تحقیق اور ریسرچ سے روشناس کرائے گا۔ ورکشاپس ہوں گی ڈاکٹرز کے لئے دو روزہ سرٹیفائڈ الٹرا ساؤنڈ کورس ملک کے نامور ہومالوجسٹ کروائینگے اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے اس موقعہ پر پاکستان بھر کی فارما سوٹیکل کمپنیاں میڈیسن نمائش لگائیں گی ۔ گولڈ میڈل اور اسناد دی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4