نرگس متین کی رہائشگاہ پر مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب،لیگی خواتین کی شرکت

نرگس متین کی رہائشگاہ پر مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب،لیگی خواتین کی شرکت

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین کی رہائشگاہ پر مریم نواز کی سالگرہ پرپندرہ پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔لیگی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر نرگس متین نے کہا مریم نواز ہماری لیڈر ہیں ۔این اے 120کے الیکشن میں کامیابی کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔اس موقع پر لیگی خواتین نے ’’وزیر اعظم نواز شریف‘‘ اور ’’اک واری فیر شیر‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...