غازی علم الدین شہیدؒ کا88 واں عرس کل سے شروع ہو گا
لاہور(پ ر) غازی علم الدین شہیدؒ سوسائٹی لاہور کے زیر اہتمام غازی علم الدین شہیدؒ کا عرس مبارک میانی صاحب لاہور میں کل شروع ہو گا۔ جس کی صدارت غازی صاحب کے بھتیجے رفیق احمد کریں گے ۔ 31اکتوبر کو صبح 11بجے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔ ہزاروں عشاق رسالت ؐ مآب اور سابق ایم این اے میاں محمد منیر، ایم پی اے میاں ماجد ظہور، بابا فہد جی، ڈپٹی میئر اعجاز حفیظ، سیف الحق ضیائی ایڈووکیٹ ، صفدر علی خاں،طارق ناز، محمد اکرم خان، محمد اشرف، خادم دربار جاوید اقبال، شیخ محمد ابوبکر، ملک شرافت اور عبدالحفیظ انصاری حاضری دیں گے۔دعا سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کرائیں گے۔