بھارتی ڈرون مار گرانے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علماء

بھارتی ڈرون مار گرانے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علماء

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالدمحمود،مولانا ظہیراحمدقمر،مولانا عبدالشکوریوسف ،قاری محمدامین عاجزنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاک فوج کی طرف سے جاسوسی کرنیوالے بھارتی ڈرون طیارے کو مار گرانے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندو بنیے کو یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ پاک فوج وطن کے دفاع و بقاء کیلئے ہرطرح اورہروقت چوکس و تیار کھڑی ہے اورملک کیخلاف کاروائیاں کرنے والے کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔علماء نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی ڈرون گراکر پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں اور 21کروڑ غیور عوام اپنے ازلی و مکار دشمن بھارت کو دندان شکن جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...