کڑا احتساب وقت کی اشد ضرورت ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق اور موجودہ حکمران ملک اور قوم سے مخلص نہیں ،شریف فیملی کو صرف اپنی کرپشن کی فکر پڑی ہوئی ہے انہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ، اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے صرف اقتدار میں آ کر ملک کو لوٹا ہے اسی لیے آج ملک و قوم قرضوں کی زنجیروں میں جکڑا جا چکا ہے ۔ کڑا احتساب وقت کی اشد ضرورت ہے ،کرپٹ ٹولہ اور ملک ایک ساتھ مزید نہیں چل سکتے، انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے تاریخی فیصلوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھا ہے ۔نوا زشریف حقیقی احتساب کے خوف سے ملک میں آ نے سے ڈر رہے ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...