فر یڈم فورم انٹر نیشنل کے زیر اہتمام سول ملٹری ریلیشن شپ کے موضوع پر سیمینار
لاہور ( جنرل رپورٹر)فر یڈم فورم انٹر نیشنل کے زیر اہتمام سول ملٹری ریلیشن شپ کے موضوع پرایک سیمینار زیر صدارت ہارون خواجہ چیئرمین پاکستا ن فر یڈم موومنٹ پارٹی ہمدرد سنٹر لاہور میں منعقدکیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی جنرل (ر) غلام مصطفے تھے ۔ اس اہم اجلاس میں محترمہ کوثر شریف ہیڈآف پی ایف ایم ویمن ونگ ، ڈاکٹر ریحان ملک ،میجر شبیر احمد ، را نا امیر احمد خان ، سید محفوظ قطب ، عمیر احمد ، انعام الحق سلیم ، ڈاکٹر محمدصادق کے علاوہ معززین کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ اجلاس سے اپنے صدارتی خطاب میں ہارون خواجہ نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد پاک افواج سے یکجہتی ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہو ئے خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔اجلاس کے مہمان مقرر جنرل (ر) غلام مصطفے نے ہارون خواجہ کو آج کی تقریب کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ ملکی دفا ع کے لئے افواج کو مکمل عوامی حمایت ازحد ضروری ہے ۔ افواج قوم کو کبھی مایوس نہیں کر یں گی ۔ اجلاس سے دیگر مقررین نے اپنی تقاریر میں پاک افواج کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔