وزیر ہائر ایجوکیشن کل جامعہ پنجاب میں کھلی کچہری لگائیں گے


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)دو روز قبل مال روڑ پر طلبہ کنونشن کے دوران جامعہ پنجاب کے ناظم اسامہ اعجازکے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کو پنجاب یونیورسٹی کے معاملات سے دور رہنے کے بیان کے بعد صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور پنجاب یونیورسٹی کے پرو چانسلر سید رضا علی گیلانی نے کل پنجاب یونیورسٹی جانے کا اعلان کردیا۔پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار کی طرف سے سر کلر جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق استنبول چوک مال روڑ پر طلبہ کنونشن کے دوران جامعہ پنجاب کے ناظم اسامہ اعجاز نے اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی پنجاب یونیورسٹی کے معاملات سے دور رہیں اور اگر انہوں نے پنجاب یونیورسٹی آنے کی کوشش کی تو ان پر یونیورسٹی کے دروازے بند کردیئے جائیں گے۔اس اعلان اور دھمکی کے بعد صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے کل پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور ملازمین سے ملاقات کے دوران کھلی کچہری لگا کر ان کے مسائل سننے کا اعلان کردیا ہے اور واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان کی طرف سے ایک سر کلر جاری کیا گیا ہے جس میںیونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کی فیکلٹی،ڈینز اور طلبہ کو ایگزیکٹیو کلب میں لازمی شرکت کا کہا گیا ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ ناظم جامعہ اسامہ اعجاز کا کہنا ہے کہ ہم نے اس لیے بیان جاری کیا تھا کہ وہ صرف پنجاب یونیورسٹی میں ہی کیوں آتے ہیں ۔ اگر وہ تیس اکتوبر کو آرہے ہیں تو ہم انہیں نہیں روکیں گے اور ہماری طرف سے کوئی منفی اقدام نہیں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...