ختم نبوت کانفرنس آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام’’ ختم نبوت کانفرنس‘‘آج بوقت صبح 10بجے تا 1بجے جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگی جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی فرمائیں گے جبکہ کانفرنس میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی قومی اوربین الاقوامی سطح پرناموس رسالت کیخلاف ہونیوالی سازشیوں کیخلاف لائحہ عمل پیش کریں گے۔
کانفرنس سے پیر اعجاز احمدہاشمی،مفتی طاہرتبسم،عرفان محمود برقی،مولانا امداد اللہ نعیمی ، پروفیسر ظفر اقبال(مرکزی صدرنعیمی ایسوسی ایشن پاکستان)علامہ محمدقاسم علوی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،ڈاکٹرحسیب قادری،مفتی انتخاب احمدنوری،علامہ مشتاق احمدنوری،پیرارشد گردیزی ودیگرملک کے نامورعلماء کرام ، مشائخ عظام،قانونی ماہرین،تاجررہنما،ادیبی شخصیات سمیت تمام سنی تنظیمات کے سربراہان،نمائندگان خطاب کریں گے ۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق کانفرنس میں،مولاناغلام نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب احمد،علامہ ممتاز ر بانی،پروفیسر اشداقبال نعیمی،مولانا اعظم نعیمی،صاحبرادہ رضائے مصطفی(صدرتحفظ ناموس رسالت محاذ)،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مفتی ابوبکرقریشی،پیرسید شہباز احمدسیفی،مولانا شفقت علی یوسفی،مفتی نعیم احمدصابری،مفتی مسعودالرحمان نعیمی اورمدارس اہل سنت کے مدرسین،اساتذہ ،طلبا،سنی تنظیمات کے نمائندوں سمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔کانفرنس میں فتنہ قادیانیت اورعقیدہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے مفتیان کرام شرعی اعلامیہ جاری کریں گے۔ حلف نامے میں تبدیلی کرنے کے حوالے سے اہل سنت کے طرف سے مشترکہ موقف جاری کیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...