حکمرانوں کی کرپشن کی سز ا غریب عوام کو مل رہی ہے،اعجاز چودھری

حکمرانوں کی کرپشن کی سز ا غریب عوام کو مل رہی ہے،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجا زاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن لوٹ مار ،جعل سازی اور جھوٹ نواز شریف کی سیاست کے گرد گھومتی ہے ، آج پاکستان کا ہر شہری سوا لاکھ سے زائد کا مقروض ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ، ریلوے اور سٹیل مل سمیت دیگر ادارے تباہ کر دیے گئے ہے ،پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیرے نواز شریف کی پیشی کے موقع پر انکو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے ،ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر جا پہنچی ہے ۔

نہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں اضافے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہوگا ،حکومت نے غریب عوام کے جسم میں خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیا ہے ،نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کا کرپشن کا سیکنڈل سامنے آنا لوٹ مار کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4