حسد اور اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو دماغی مریض بنا دیا،مریم اورنگزیب

حسد اور اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو دماغی مریض بنا دیا،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے حسد اور اقتدارکی ہوس نے عمران خان کو دماغی مریض بنا دیا ہے ، چار سال میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا اْتنا وقت شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزارتے تو آج خیبر پختونخوا میں پنجاب جیسی تر قی ہوتی ۔اپنے صوبے میں ڈینگی کے مریض سنبھال نہ سکنے والے تنقید شہباز شریف پر کرتے ہیں۔ ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میانوالی میں جلسے سے خطاب پر رد عمل میں وزیر مملکت اطلاعات کا مزید کہنا تھا عمران خان جب بھی بولتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں آج بھی پھروہی تقریر اوروہی جھوٹ بولا گیا، ان سے اپنے صوبے میں ڈینگی کے مریض تو سنبھالے نہیں جاتے اور تنقید شہباز شریف پر کرتے ہیں ،جبکہ شہباز شریف نے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کی ہے جس کو دیکھ کر آن کی ایسی حالت ہو جاتی ہے ، کیا ہی اچھا ہوتا آج عمران خان احتساب کمیشن کا تالا کھولنے کا اعلان کرتے، شہباز شریف پنجاب کی ترقی کا نام ہے ،ان کی محنت اور کارکردگی کی گواہی اْن کا کام دیتا ہے ، خیبرپختونخوا کے 35فیصد سکولوں میں صاف پینے کا پانی ، 30فیصد سکولوں میں ٹوائلٹ اور40 فیصد سکولوں میں بجلی نہیں ہے ، تبدیلی لانے کیلئے شہباز شریف کی طرح دن رات کام کرنا پڑتا ہے، جلسوں میں جھوٹ بول کر لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی اور نہ ہی تبدیلی آتی ہے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -