شہباز شریف آ ج سے 3روزہ دورے پر لندن روانہ ہوں گے:نجی ٹی وی
لاہور (ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آ ج سے تین روزہ دورے پر لندن جارہے ہیں ،جس میں ان کی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے کیونکہ وہ بھی آج جدہ سے لندن پہنچ رہے ہیں۔ نجی چینل’’ایکسپریس نیوز‘‘کااپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی قیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں۔ممکنہ طور پر شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات بھی ہوگی۔دوسری طرف نواز شریف بھی آج لندن پہنچ رہے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد پارٹی کے کچھ اہم رہنما بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف