سچ لاٹھی مارنے سے بند نہیں ہوگا

سچ لاٹھی مارنے سے بند نہیں ہوگا
 سچ لاٹھی مارنے سے بند نہیں ہوگا

  

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ صحافیوں پر حملوں کے مزید واقعات برداشت نہیں کیئے جانے چاہیں،احمد نورانی نے حق کی بات کی ہے، سچ لاٹھی مارنے سے بند نہیں ہوگا،احمد نورانی پر حملہ بہت سی چیزوں کا ردعمل ہوسکتا ہے،پارلیمنٹ نے ہر موقع پرایسے واقعات پر آواز اٹھائی۔ہفتہ کو صحافی احمد نورانی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ صحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،واقعہ افسوناک ہے،صحافی احمد نورانی پر حملے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ایسے مزید واقعات برداشت نہیں کیئے جانے چاہئیں،احمد نورانی نے حق کی بات کی ہے،سچ لاٹھی مارنے سے بند نہیں ہوگا،احمد نورانی پر حملہ بہت سی چیزوں کا ردعمل ہوسکتا ہے۔احمد نورانی کی ذاتی دشمنی ہے یا پلاٹ پر قبضہ ہے تو سامنے آجائیں،پارلیمنٹ نے ہر موقع پرایسے واقعات پر آواز اٹھائی ۔

سید خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول