اب کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں

اب کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں
 اب کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں

  

ملتان(آئی این پی) درگاہ حضرت بہاؤالدین زکریا کے سجاد نشین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ زندگی کے آخری لمحات کسی بڑے مقصد کیلئے لگانا چاہتا ہوں،سیٹوں کیلئے نہیں مجھے اب کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں ہے، 2018میں عوام خیبر سے کراچی تک مجھے سنیں گے، ذاتی مفاد نہیں بلکہ ہمیشہ ملک وملت کی بات کی ہے،دلی میں کھڑے ہوکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بات کریں گے،استحکام پاکستان ،تعلیم اور پھر اسلام کیلئے وقت لگانا چاہتا ہوں۔ہفتہ کو حضرت بہاؤالدین زکریا کے 778ویں سالانہ عرس کے آخری دن درگاہ کے سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں ہے،میرے لیے عرس کی اس محفل سے بڑی کوئی محفل نہیں ۃہے،زندگی کے آخری لمحات کسی بڑے مقصد کے لیے لگانا چاہتا ہوں،سیٹوں کیلئے نہیں، استحکام پاکستان، تعلیم اور پھر اسلام کیلئے وقت لگانا چاہتاہوں

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول