مریم کی ریاستی اداروں کے خلاف مہم ناکام


اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا میں ریاستی اداروں کے خلاف مریم نواز کی مہم جوئی ناکام ہوگئی ہے،لندن کی جائیدادیں نیلام اور شریف خاندان جب اڈیالہ جائے گا تو قوم کو قرضوں سے نجات ملے گی، مریم نوازمیڈیا سیل کے ذریعے طوفان بدتمیزی برپا کئے ہوئے ہے، اخلاقی و معاشرتی اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اپنے سیاسی مخالفین کی کردار کشی کے لئے جہاز سے پمفلٹ گرایا کرتے تھے جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز سرکاری خرچے سے چلنے والے میڈیا سیل کے ذریعے طوفان بدتمیزی برپا کئے ہوئے ہے ان کے میڈیا سیل نے تعفن پھیلا رکھا ہے اور اداروں کے خلاف تضحیک اور نفرت پر مبنی پروپیگنڈے کی بھرمار کی جارہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی عالمی میڈیا کے سامنے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی ناکام ہوگئی ہے وہ کسی معقول سیاسی ہدف کی کوشش نہیں کررہیں بلکہ ان کی ساری جدوجہد کا محور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے جس کیلئے اخلاقی و معاشرتی اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...