44 برس کی ہو گئیں ،سوشل میڈیا پر مبارکباد

44 برس کی ہو گئیں ،سوشل میڈیا پر مبارکباد
 44 برس کی ہو گئیں ،سوشل میڈیا پر مبارکباد

  

لاہور (ا ین این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز 44 برس کی ہو گئیں ،سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا جبکہ ہیش ٹیگ سالگرہ مبارک مریم نواز بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئیٹر پر انہیں مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔ ہیش ٹیگ سال گرہ مبارک مریم نواز ٹاپ ٹین ٹرینڈ بن گیا ۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر لوگوں کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرنے کی لیے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی سالگرہ پر ملنے والی ان مبارکباد اور دعاؤں کے لیے دل سے شکر گزار ہوں، آپ لوگوں کا یہ پیار میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول