حکومت آئینی مدت پوری کرے گی

حکومت آئینی مدت پوری کرے گی
 حکومت آئینی مدت پوری کرے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات2018 میں ہوں گے،پانامہ پیپرز مقدمہ بدعنوانی سے متعلق تھا لیکن نوازشریف کو اقامہ رکھنے پر نااہل قراردیاگیا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنیوالا جیت کر عوام کی نمائندگی کرتا ہے اور جمہوری عمل کوچلانے کایہ واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے گزشتہ چار برس میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت متعدد مسائل پرقابوپالیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اپنے خلاف مقدمات کاسامنا کررہاہے اور اس حقیقت کے باوجود عدالتوں کے روبرو پیش ہورہاہے کہ انہوں نے برطانیہ میں بیمار کلثوم نواز کی دیکھ بھال بھی کرنا ہے۔

‘ ڈاکٹر مصدق ملک

مزید : صفحہ اول