وفا داریاں تبدیل کرانے میں سندھ حکومت ملوث

کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان کی وفاداریاں زبردستی تبدیل کرائی جارہی ہے اور اس میں سندھ حکومت بھی ملوث ہے۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کئی لوگوں پرسانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے بنے اورختم بھی ہوئے، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے کئی لوگوں کو بری بھی کیا گیا لہٰذا حماد صدیقی پر کوئی الزام ہے تو ان کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے اور گرفتاریوں پر قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سب سے صاف ستھری جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے، ہمارے یہاں کریمنل کی کوئی جگہ نہیں جب کہ پی ایس پی ڈرائی کلین پراسیس ہے، جو گرفتار ہوتا ہے وہ پی ایس پی کے کیمپ سے برآمد ہوتا۔
فاروق ستار

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...