پاک سری لنکا ٹی20میچ کے دوران چنگ چی آٹو رکشہ سی این جی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع

پاک سری لنکا ٹی20میچ کے دوران چنگ چی آٹو رکشہ سی این جی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا ...

 لاہور ( این این آئی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے موقع پر چنگ چی اور آٹو رکشہ ایل پی جی ،ایل این جی اور سی این جی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہو گا ۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی میچ کے باعث عوامی سہولت کے پیش نظر اور ٹریفک کی موثر روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم آنے والے شہریوں کے لئے مخصوص مقامات پر پارکنگ کا انتظام ہو گا ۔ مال روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ ، اچھرہ ، وحدت روڈ والی ٹریفک براستہ کیمپس پل پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ میں پارکنگ کریں ، کاہنہ ، کوٹ لکھپت اور فیروز پور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی ، والٹن روڈ ، کیولری ، جناح فلائی اوور ، فردوس مارکیٹ سے جام شیریں پارکنگ و حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں ، واپڈا ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ فیصل ٹاؤن ، برکت مارکیٹ ، پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ میں پارکنگ کریں ۔ کینٹ اور گلبرگ کے لئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں پارکنگ کریں ۔ والٹن اور ڈیفنس سے آنے والے افراد براستہ کیولری فردوس مارکیٹ ، حسین چوک ے جام شیریں پارکنگ و حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں ۔ پلان کے مطابق چنگ چی اور آٹو رکشے ایل پی جی ،ایل این جی اور سی این جی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہو گا ، گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اور ماسوائے ڈرائیور تمام افراد کے پاس میچ کے ٹکٹ ہونا لازمی ہے ، پارکنگ اور سٹیڈیم میں داخلے کے لئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں ، قذافی سٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، رش سے بچنے کے لئے میٹرو بس کا استعمال کریں ، شہریوں کی سہولت کے لئے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔شہریوں کی آمدورفت کے لئے متبادل روٹس کے مطابق کینال روڈ دونوں اطراف سے عام ٹریفک کے لئے کھلی ہو گی ، فردوس مارکیٹ ،حسین چوک ، ایم ایم عالم روڈ ، منی مارکیٹ ، مین بلیوارڈ ، صدیق ٹریڈ سنٹر ٹریفک جا سکتی ہے ، فردوس مارکیٹ ، سنٹر پوائنٹ ، کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ ٹریفک کے لئے کھلا ہو گا ، فوارہ نمبر 01صدیق ٹریڈ سنٹر ، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کے لئے کھلا ہو گا جبکہ فیروز پور روڈ براستہ وحدت روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھلا ہو گا ۔ شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جن کے پاس سعید انور انکلوژر ، سرفراز نواز انکلوژر، سعید احمد انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ، عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ ہیں وہ لبرٹی پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے قذافی گیٹ سے داخل ہوں ، جن کے پاس راجہ انکلوژر ، عبدالقادر انکلوژر ، ماجد خان انکلوژر ، اے ایچ کاردار انکلوژر ، فضل محمود انکلوژر کے ٹکٹس ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے فیروز پور روڈ کے گیٹ سے داخل ہوں۔

ٹی ٹونٹی میچ

مزید : صفحہ اول