پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں ، ایئر پورٹ پرتپاک استقبال

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں ، ایئر پورٹ پرتپاک ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں دبئی سیریز کا آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے گزشتہ رات الگ الگ فلائٹس میں دبئی اور ابوظہبی سے صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئیں ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر سکیو رٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ، بعدازاں ایئر پورٹ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے انتہائی سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا ۔واضح رہے دبئی میں کھیلی گئی اس سیریز میں ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو کلین سویپ کیا جبکہ پاکستان نے 5 ونڈے کی سیریز میں کلین سویپ کر کے حساب چکتا کیا تاہم ٹی 20 سیریز میں کھیلے گئے دو میچوں میں بھی پاکستان کے مہمان ٹیم کو شکست دے رکھی ہے جبکہ ٹی 20سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

پاک سری لنکا

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...