سری لنکن سیکورٹی وفد نے لاہور میچ کے انتظامات کو مثالی قرار دے دیا
لاہور (کرائم رپورٹر ) سری لنکا سے آئے سیکورٹی وفد نے لاہور میں میچ کے انتظامات کو مثالی قرار دے دیا ۔ ڈی آئی جی حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ میچ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سری لنکن سیکیورٹی وفد نے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ سری لنکن ٹیم نے اپنے کرکٹ بورڈ کو لکھا ہے کہ ہے پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کے لئے بہترین سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔