سٹیڈیم کے اندراوورچارجنگ کیخلاف16پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات

سٹیڈیم کے اندراوورچارجنگ کیخلاف16پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات

لاہور (اے پی پی )ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پراے سی ہیڈکوارٹر صولت حیات وٹو نے قذافی اسٹیڈیم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کسی بھی انکلوژر میں کھانے پینے کی اشیاء پر اوور چارجنگ نہ ہونے دیں۔اے سی ہیڈکوارٹر صولت حیات وٹو نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں 16پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا ہیں۔واضح رہے کہ آزادی کپ میں ورلڈ الیون کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں شائقین نے اس ضمن میں شکایات کی تھیں جس کا صوبائی حکومت نے سخت نوٹس لیا تھا اور اس دفعہ اسی کے پیش نظر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول