کسی کو کافر،مرتد یا واجب القتل دینے کا اختیار صرف اسلامی حکومت کو ہے:امام کعبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا کہنا ہے اسلامی ریاست میں کسی کو بھی کافر،مرتد یاواجب القتل قرار دینے کا اختیا ر صرف حکومت کے پاس ہے نہ کہ فرد واحد کے پاس۔ جیونیوزنجی چینل کودیئے گئے ایک انٹرویو میں اما م کعبہ شیخ صالح بن حمید کا مزید کہنا تھا کسی بھی اسلامی ریاست میں مرتد ،کافر یاواجب القتل ہونے کے بار ے میں کو ئی بھی فرد واحد فیصلہ نہیں کر سکتا۔اگر کہیں پر ایسا کوئی معاملہ ہو جاتا ہے تو وہاں کی مقامی عدالتیں یا قاضی اس معاملے کو دیکھیں گی،جب کیس عدالت میں جائے گا تو وہاں اس معاملے میں پوری جرح ہو گی جہاں پر اس فرد کواپنی بات کرنے کا موقع دیا جائے گا،وہاں پھر یہ بھی غور کیا جائے گا کہ ملزم کی ذہنی حالت کیسی ہے۔امام کعبہ شیخ صا لح بن حمید کا جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا جان بوجھ کر غلط الزام لگانے والوں کیساتھ سختی کرنی چاہیے۔
امام کعبہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...